اسلام آباد ( سید جنید حیدر) : پاکستان کے پارلیمانی نظام میں سب سے بڑا عہدہ وزیراعظم کا ہونے کے باوجود ان کی تنخواہ ماتحت وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے
اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13لاکھ روپےجب کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ حالیہ اضافے کے بعد 5 لاکھ 19ہزار روپے ہے
ان کے مقابلے میں وزیراعظم پاکستان کے عہدے کی تنخواہ تقریباً 2 لاکھ روپے بنتی ہے جب کہ وزیراعظم تاحیات سکیورٹی، ٹیکسز میں چھوٹ اور عہدہ چھوڑنے پر پینشن یا مالی فوائدکا مستحق نہیں۔
موجودہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے عہدے کی تنخواہ نہیں لے رہے ہیں۔
حال ہی میں سینیٹ میں کابینہ ڈویژن کی طرف سے پیش کردہ وزیراعظم پاکستان کو ملنے والی تنخواہ، الاؤنسز ، مراعات اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی سہولیات کی تفصیلات میں انکشاف ہوا۔
وزیراعظم پاکستان کے عہدے کی بنیادی تنخواہ 107280روپے ہے جب کہ دیگر الاؤنس کو ملایا جائے تو یہ تنخواہ تقریباً 2 لاکھ روپے بنتی ہے






