20 March 2026

چیئرمین پی سی بی کی امریکا میں بابراعظم، رضوان اور نسیم شاہ سے ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکا میں  پاکستانی کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ سے ملاقات کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ان دنوں امریکا میں ہیں جہاں اُنہوں  نے فلوریڈا میں پاکستان اور  ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی دیکھا، اس کے علاوہ اُنہوں نے قومی ٹیم کے اسٹار کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ سے ملاقات بھی کی

چیئرمین کی قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل تینوں کھلاڑیوں سے ملاقات میں کرکٹ کے امور  پرگفتگو ہوئی

کرکٹرز سے ملاقات میں  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ کھلاڑی اب ایک ٹیم بن کر کھیل رہے ہیں۔

اُن کا کھلاڑیوں سےکہنا تھا کہ مستقبل میں ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیسے اہم ایونٹس آ رہے ہیں، ایک دوسرے کو اسی طرح سپورٹ کریں تاکہ کامیابی حاصل کرسکیں۔