28 June 2026

ٹیکنالوجی کے ذریعے انسانی مداخلت کم کرنا کرپشن روکنے کیلئے ضروری قرار

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے سرکاری نظام میں اے آئی کے مؤثراستعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے شفافیت، کارکردگی اور ریونیو نظام بہتر بنایا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ ٹیکس اصلاحات میں خودکار نظام اور فیس لیس پراسس شامل ہیں۔ ٹیکنالوجی کے ذریعےانسانی مداخلت کم کرنا کرپشن روکنے کیلئے ضروری ہے

وزیر خزانہ نے کہا کہ اے آئی سے ریونیو لیکجز کم اور مالی نتائج بہتر ہوئے۔ ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام معیشت کو محفوظ بنانے کی کوشش ہے۔ نوجوانوں کی اسکلز ڈیویلپمنٹ ڈیجیٹل معیشت کیلئے ناگزیرہے

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے واضح پالیسی اورمربوط حکومتی حکمت عملی ضروری ہے۔ اے آئی پبلک سروس، ریونیو اورکلائمیٹ منیجمنٹ میں اہم کردارادا کرے گی۔