28 June 2026

ساہیوال ،کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 ملزمان گرفتار، پتنگیں برآمد

ساہیوال ( یو پی اے) ساہیوال پولیس تھانہ غلہ منڈی کی بڑی کاروائی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 ملزمان گرفتار، پتنگیں برآمد ڈی پی اوساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے

اسی سلسلہ میں پولیس تھانہ غلہ منڈی نے 2 پتنگ فروش سے کثیر تعداد میں پتنگیں برآمد ہونے پر گرفتارکر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے