ساہیوال ( یو پی اے) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست ویژن کے تحت ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم کی جانب سے آر پی او آفس ساہیوال میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں ریجن بھر سے شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست آر پی او ساہیوال کے سامنے پیش کیں.
ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محمد ایاز سلیم نے شہریوں کی درخواستوں کو بغور سنا اور ہر شکایت پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری، شفاف اور میرٹ پر کارروائی کے واضح احکامات جاری کیے کھلی کچہری کے دوران تفتیشی افسران کو بھی طلب کیا گیا جنہیں زیرِ تفتیش مقدمات مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں
آر پی او ساہیوال نے اس موقع پر کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو فوری انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت حل اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم رکھنا کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد ہے






