ساہیوال( یو پی اے ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے جنرل بس سٹینڈ ساہیوال کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کے افسران اور متعلقہ ٹھیکیدار بھی موجود تھے کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے لاری اڈا میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا
اور ترقیاتی منصوبوں میں کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل عوامی سہولت کے لیے نہایت ضروری ہے ڈاکٹر اصف طفیل نے الیکٹرک بسوں کے اندر صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے انہوں نے ڈرائیورز، کنڈیکٹرز اور ہیلپرز کو مسافروں سے خوش اخلاقی اور حسنِ سلوک سے پیش آنے کی سختی سے تلقین کی
اس موقع پر کمشنر ساہیوال ڈویژن نے بسوں کے ٹائم ٹیبل اور شیڈول کا بھی معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ مقررہ اوقات کی پابندی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے






