صدارتی امیدوار شیخ خورشید ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار منیب الرحمان ایڈووکیٹ کے حق میں بہاولپور بار کے وکلاء کی اکثریت نے فیصلہ دیدیا ہے
باقی عہدوں پر امید وار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں،پولنگ صبح 9 بجے سے شام5 بجے تک جاری رہے گی،دوپہرایک بجے سے دوبجے کے درمیان وقفہ ہوگا
بہاول پور(سٹاف رپورٹر)بہاولپوربارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج 2026-27 ہفتہ 10 جنوری کوہونگے، چیئرمین ا لیکشن بورڈ حافظ محمداصغربھٹی کے مطابق عہدہ صدارت کیلئے شیخ خورشیداحمدسہو ایڈووکیٹ، ریحان محمدخان مترو،مسروراحمدخان بلوچ، امیدوارہیں جنرل سیکریٹری کے عہدہ کے لئے منیب الرحمان بھٹی ایڈووکیٹ،حافظ ملک نیازاحمدگرواں ون ٹوون امیدوار ہیں جبکہ باقی عہدوں پر امید وار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔صدارتی امیدوار شیخ خورشید سہو ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار منیب الرحمان بھٹی ایڈووکیٹ کے حق میں بہاولپور بار کے وکلاء کی اکثریت نے فیصلہ دے دیا ہے جس کے بعد ان کی کامیابی یقینی ہو گئی ہے، انشاء اللہ شیخ خورشیداحمدسہو ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے صدر اور منیب الرحمان بھٹی ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری منتخب ہو جائیں گے۔ نائب صدر کے عہدہ کیلئے سیداسدذیشان بخاری، بلامقابلہ،جوائنٹ سیکریٹری کے عہدہ کے لئے امیدوا رہماعرفان،لائبریری سیکریٹری کے لئے امیدوار واجد محمود خان لنگاہ، خازن کے عہدہ کے لئے میاں اسحق محمددرانی،امیدواربرائے آڈیٹرچوہدری عبدالستار،جبکہ ممبران مجلس عاملہ عمرخالد پنسوتہ،سیدعلی معظم بخاری، نعیم قریشی، زاہداقبال خان، شازیہ جبیں، علی حسن فرید،میاں عبیداختر،محمدخرم منظور،محمداحمدقریشی، فلک شیرڈاہربلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔پولنگ صبح 9 بجے سے شام5 بجے تک جاری رہے گی جبکہ دوپہرایک بجے سے دوبجے کے درمیان وقفہ ہوگا۔
