17 January 2026
اہم خبریں بہاولپوربارکے انتخابات ، شیخ خورشید اورمنیب الرحمان کی کامیابی یقینی ہو گئی   |   پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت   |   سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز لاہور کے زیر اہتمام لیکچر کا انعقاد   |   سربراہ پاک فضائیہ کی سعودی عرب کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات   |   پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں. ایئر چیف   |   ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا شہر کے مختلف تعلیمی اور فنی تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ   |   وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورنے ڈرنگ اسٹیڈیم کا دورہ کیا   |   پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق   |   ملتان ایئرپورٹ پر بھول جانے والا بیگ بحفاظت واپس ملنے پر غیر ملکی خاتون کا اظہار تشکر   |   کراچی: بینک آف پنجاب کی مبینہ سائبر حملے کی خبروں کی تردید، وضاحتی بیان جاری   |  

ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا شہر کے مختلف تعلیمی اور فنی تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ

بہاول پور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے شہر کے مختلف تعلیمی اور فنی تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں جاری تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی معیار اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔دورے کا مقصد تعلیمی نظام کو بہتر بنانا اور طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فار ویمن بہاولپور کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے کلاس رومز، ورکشاپس، لیبارٹریز اور دیگر سہولیات کا مشاہدہ کیا۔
 اس موقع پر ادارے کی انتظامیہ نے انہیں فنی و تکنیکی کورسز اور تربیتی پروگرامز سے متعلق بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو فنی اور تکنیکی تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف خواتین خودمختار بنتی ہیں بلکہ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووکیشنل ٹریننگ خواتین کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہی ہے اور حکومت اس شعبے کو مزید فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
 ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ایس ڈی ہائی اسکول اور گورنمنٹ کینٹ ہائی اسکول کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے تدریسی عمل، صفائی کی صورتحال اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کی اخلاقی اور تعلیمی تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے۔ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے اور تعلیمی اداروں میں بہتری کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور معیاری سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
٭٭٭