17 January 2026
اہم خبریں بہاولپوربارکے انتخابات ، شیخ خورشید اورمنیب الرحمان کی کامیابی یقینی ہو گئی   |   پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت   |   سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز لاہور کے زیر اہتمام لیکچر کا انعقاد   |   سربراہ پاک فضائیہ کی سعودی عرب کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات   |   پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں. ایئر چیف   |   ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا شہر کے مختلف تعلیمی اور فنی تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ   |   وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورنے ڈرنگ اسٹیڈیم کا دورہ کیا   |   پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق   |   ملتان ایئرپورٹ پر بھول جانے والا بیگ بحفاظت واپس ملنے پر غیر ملکی خاتون کا اظہار تشکر   |   کراچی: بینک آف پنجاب کی مبینہ سائبر حملے کی خبروں کی تردید، وضاحتی بیان جاری   |  

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورنے ڈرنگ اسٹیڈیم کا دورہ کیا

بہاول پور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا نے بہاول پور ڈرنگ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پیرا فورس میں انفورسمنٹ اور انویسٹی گیشن آفیسران کی بھرتی کے جاری عمل اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے بھرتی کے عمل کے دوران سکیورٹی انتظامات، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بھرتی کے تمام مراحل مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے کہا کہ پیرا فورس میں بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف ہے اور اس میں کسی قسم کی سفارش یا دباؤ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھرتی کے تمام مراحل میں میرٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اہل و باصلاحیت نوجوانوں کو ان کا جائز حق دیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور نے مزید کہا کہ امیدواروں کو یکساں اور منصفانہ مواقع فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام امیدواروں کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جائے اور بھرتی کے عمل کو قانون اور ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سکیورٹی انتظامات، اسکریننگ کے مراحل اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی سے اداروں پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔