17 January 2026
اہم خبریں بہاولپوربارکے انتخابات ، شیخ خورشید اورمنیب الرحمان کی کامیابی یقینی ہو گئی   |   پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت   |   سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز لاہور کے زیر اہتمام لیکچر کا انعقاد   |   سربراہ پاک فضائیہ کی سعودی عرب کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات   |   پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں. ایئر چیف   |   ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا شہر کے مختلف تعلیمی اور فنی تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ   |   وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورنے ڈرنگ اسٹیڈیم کا دورہ کیا   |   پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق   |   ملتان ایئرپورٹ پر بھول جانے والا بیگ بحفاظت واپس ملنے پر غیر ملکی خاتون کا اظہار تشکر   |   کراچی: بینک آف پنجاب کی مبینہ سائبر حملے کی خبروں کی تردید، وضاحتی بیان جاری   |  

وائس چانسلر اسلامیہ یومیورسٹی کی چائنا پاکستان ماڈرن ایگریکلچر انڈسٹری ایجوکیشن کانفرنس میں شرکت

بہاول پور: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے چین کے شہر ویفانگ میں چائنا پاکستان ماڈرن ایگریکلچر انڈسٹری ایجوکیشن کولیبریٹو انوویشن ڈویلپمنٹ کانفرنس میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے دونوں دوست ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلیمی اور صنعتی تعاون اور اشتراک ،مشترکہ منصوبوں فیکلٹی اور طلباء کے تبادلے کے پروگراموں اور تکنیکی اور تعلیمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ پنجاب کے سیکرٹری نادر چٹھہ ،بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے سائنس کونسلر خان محمد اور ایم این ایس ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان کے شعبہ باغبانی کے چیئرمین تنویر احمد نے کانفرنس سے کلیدی مقررین کے طور پر خطاب کیا۔ اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور سکول انٹرپرائز کوآپریشن چائنہ کے درمیان تعاون اور اشتراک کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔

اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سینئر فیکلٹی ممبر پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم ملغانی بھی موجود تھے۔ یہ معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان زراعت کے شعبے میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی راہ ہموار کرے گا تاکہ صنعت اور اکیڈمیا زرعی تکنیکی تعلیم کو جدید بنانے میں روابط کو مضبوط اور پائیدار زراعت کے لیے مربوط کوششیں کر سکیں۔ دورے کے دوران چین پاکستان ڈیجیٹل ایجوکیشن الائنس کے قیام پر بھی بات چیت کی گئی۔