17 January 2026
اہم خبریں بہاولپوربارکے انتخابات ، شیخ خورشید اورمنیب الرحمان کی کامیابی یقینی ہو گئی   |   پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت   |   سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز لاہور کے زیر اہتمام لیکچر کا انعقاد   |   سربراہ پاک فضائیہ کی سعودی عرب کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات   |   پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں. ایئر چیف   |   ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا شہر کے مختلف تعلیمی اور فنی تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ   |   وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورنے ڈرنگ اسٹیڈیم کا دورہ کیا   |   پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق   |   ملتان ایئرپورٹ پر بھول جانے والا بیگ بحفاظت واپس ملنے پر غیر ملکی خاتون کا اظہار تشکر   |   کراچی: بینک آف پنجاب کی مبینہ سائبر حملے کی خبروں کی تردید، وضاحتی بیان جاری   |  

نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر وائس چانسلر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز کا دورہ کیا

بہاولپور:نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بغداد الجدید کیمپس میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگویجز کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر نے مختلف شعبوں میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ساتھ طلباء سے بات چیت کی۔ انہوں نے تدریسی طریقہ کار کلاس روم مینجمنٹ طلباءوطالبات کی شرکت اور مجموعی تعلیمی ماحول کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے طلباء کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کے تعلیمی تجربات،چیلنجز اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔ وائس چانسلر نے تعلیمی اور پیشہ ورانہ کامیابی کے لیے محنت نظم و ضبط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہیں یونیورسٹی کے فراہم کردہ وسائل اور مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ وائس چانسلر نےایک علم دوست حوصلہ افزا ماحول فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی کے عزم کا اعادہ کیا جہاں طلباء کو علم تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں میں سبقت حاصل کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیکلٹی آف آرٹس اینڈ لینگوئجز ثقافت ادب اور لسانی علوم کا مرکز ہونے کی وجہ سے طلباء کے نقطہ نظر کو وسیع کرنے اور انہیں معاشرے میں قائدانہ کردار کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ دورہ فیکلٹی اور طلباء کے ساتھ قریبی تعامل کے ذریعے تعلیمی کارکردگی کو یقینی بنانے، تدریسی طریقوں کی مسلسل نگرانی، اور اعلیٰ تعلیم کے اعلیٰ ترین معیارات سے ہم آہنگ تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے وائس چانسلر کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔