26 June 2026

کوہ سلیمان سے نکلنے والے برساتی نالے سے صدیوں پرانی نوادرات نکل آئیں

ڈیرہ غازی خان میں حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں  کوہ سلیمان  سے نکلنے والے برساتی نالہ سخی سرور سے صدیوں پرانے نایاب سکے اور دیگر  نوادرات نکل آئیں 

ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے  آثار قدیمہ کی ٹیم کے ہمراہ مقامی افراد کو ملنے والے مختلف ادوار کے سکوں اور دیگر پتھروں کا معائنہ کیا ۔ مقامی افراد نے مختلف مقامات سے ملنے والے 400 سے زائد قدیمی سکے اور دیگر نوادرات ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیں ۔ ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق ان سکوں میں مغل، تغلق، سکھ دور، کنشکا، درانی، لودھی خاندان، برطانوی دور، نادر شاہ، بہادر شاہ ظفر، عرب اور وسطی ایشیا کی سلطنتوں کے سکے بھی شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کا کہنا تھا کہ یہ دریافت خطے کی تاریخی اور تہذیبی اہمیت کو اجاگر کرتی ہےجو مستقبل میں سیاحت اور تحقیق کے نئے مواقع فراہم کرے گی