25 June 2026

جم کے مخالف 57 سالہ اکشے کمار نے اپنی سپر فٹنس کا راز بتا دیا

بالی وڈ میں فٹنس کی بات آئے تو اکشے کمار فٹنس کیلئے اپنا ایک الگ معیار  رکھتے ہیں، 57 سال کی عمر کے باوجود اکشے کی فلموں میں انرجی اور فائٹنگ سے مداح آج بھی ویسے بھی ہی محظوظ ہوتے ہیں جیسے ماضی میں ہوا کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کی فٹنس کا راز ان کے اسٹنٹس اور صاف ستھری غذا سمیت  شارٹ کٹس کے بجائے منظم زندگی میں ہے، حال ہی میں اکشے کی جانب سے اپنی فٹنس کا راز افشاں کیا گیا ہے۔

 اکشے کی فٹنس کاراز

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اکشے کمار نے انکشاف کیا کہ ان کی صحت مند زندگی کا راز 3 چیزوں پر منحصر ہے: ہفتے میں ایک بار فاسٹنگ، غروب آفتاب سے پہلے ڈنر  اور روایتی ویٹ ٹریننگ سے  گریز۔

اکشے کمار نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ’وہ فٹ رہنے کیلئے ہر  پیر کے دن فاسٹنگ کرتے  ہیں،  اس روز وہ پورا دن بھوکا رہتے ہیں، اتوار کو اپنی آخری غذا لیتے ہیں جس کے بعد پیر کا پورا دن بھوکا گزار کر منگل کے روز ہی کچھ کھاتے ہیں، اس کے علاوہ وہ شام ساڑھے 6 بجے سے پہلے اپنا رات کا کھانا کھا لیتے ہیں۔‘