20 August 2025
اہم خبریں پاک فضائیہ کی جانب سے بونیر اور شانگلہ میں سیلاب متاثرین کے لیے 48 ٹن امدادی سامان کی فراہمی   |   چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی ٹیم نے اسلام آباد کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا   |   جمہوریت، انصاف اور قانون کی حکمرانی ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے. سید یوسف رضا گیلانی   |   وزیراعظم شہباز شریف کا کیش لیس کےاقدامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار   |   وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل کا عمل جاری   |   این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت جاری   |   وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اختیار ولی خان کا بونیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے یکجہتی کا اظہار   |   وفاقی وزیر امیر مقام کا سیلاب زدہ شانگلہ کا دورہ. زخمیوں کی عیادت اور متاثرین سے ملاقات   |   وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات   |   آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کریں گے- علی امین کا اعلان   |  

چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی ٹیم نے اسلام آباد کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا

اسلام آباد: (صدائے پاکستان): چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی سربراہی میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو، ڈائریکٹر ایم پی او،ڈائریکٹر سینی ٹیشن، ڈائریکٹرایم اینڈ آر ایم سمیت روڈز اینڈ مارکیٹس ڈائریکٹوریٹ کے افسران و ملازمین پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے اسلام آباد کے نشیبی اور حساس علاقوں بشمول سیدپور ولیج اور چھٹہ بختاور کا دورہ کیا تاکہ مون سون بارشوں کے دوران کیے جانے والے انتظامات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اس سلسلہ میں مون سون بارشوں کے متوقع سپل کے دوران نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے، گٹروں کی صفائی اور دیگر ضروری اقدامات پر تیزی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بارش کے دوران نالوں اور آبی کے گذرگاہوں کو رکاوٹوں سے پاک رکھیں اور ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

واضح رہے سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ بارشوں کے دوران فوری ردعمل کیلئے مکمل طور پر تیار رہیں۔ ریسکیو ٹیموں، سینی ٹیشن اسٹاف اور دیگر اہلکاروں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیرمتوقع صورتِ حال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ چیئرمین سی ڈی و چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے متعلقہ افسران و ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں تاکہ شہریوں کو مون سون بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سی ڈی اے انتظامیہ نے شہریوں سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری طور پر سی ڈی اے ہیلپ لائن یا متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں کیونکہ عوام کی تعاون سے ہی موسمی چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹا کیا جا سکتا ہے اور جانی و مالی نقصان پر قابو بھی پانے میں بھی مدد مل سکتی ہے