20 August 2025
اہم خبریں پاک فضائیہ کی جانب سے بونیر اور شانگلہ میں سیلاب متاثرین کے لیے 48 ٹن امدادی سامان کی فراہمی   |   چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی ٹیم نے اسلام آباد کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا   |   جمہوریت، انصاف اور قانون کی حکمرانی ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے. سید یوسف رضا گیلانی   |   وزیراعظم شہباز شریف کا کیش لیس کےاقدامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار   |   وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل کا عمل جاری   |   این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت جاری   |   وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اختیار ولی خان کا بونیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے یکجہتی کا اظہار   |   وفاقی وزیر امیر مقام کا سیلاب زدہ شانگلہ کا دورہ. زخمیوں کی عیادت اور متاثرین سے ملاقات   |   وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات   |   آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کریں گے- علی امین کا اعلان   |  

وفاقی وزیر امیر مقام کا سیلاب زدہ شانگلہ کا دورہ. زخمیوں کی عیادت اور متاثرین سے ملاقات

شانگلہ (صدائے پاکستان):وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ ضلع شانگلہ کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں پورن، چکیسر گئے۔ اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مقامی ہسپتال میں سیلاب کے دوران زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور اپنی طرف سے مالی امداد فراہم کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے ریلیف اور ریسکیو کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دینے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں پر رضا کاروں کو داد دی اور خراج تحسین پیش کیا اور اپنی طرف سے مالی امداد بھی فراہم کی۔

اس موقع پر شدید زخمی بچے کی حالت دیکھتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اسے فوری طور پر پشاور منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے اور بچے کے خاندان کو مالی امداد بھی فراہم کی۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام مشکل حالات اور رابطہ سڑکوں کی بندش کے باوجود الپورئی، شاہپور، چکیسر، مارتونگ سے ہوتے ہوئے پورن اپنے عوام کے پاس پہنچے جو اس وقت مشکل میں ہیں۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔