بہاولپور (پ ر) کمشنر بہاولپورڈویژن مس مسرت جبیں نے دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی اور مقامی انتظامیہ کے درمیان باہمی تعاون، انتظامی اُمور اور ترقیاتی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمشنر بہاولپورڈویژن نے جامعہ کی تعلیمی و انتظامی ترقی کے لیے وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہا

جبکہ وائس چانسلر نے مقامی انتظامیہ کے تعاون کو جامعہ کی مضبوطی اور علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔ اس موقع پر معرکہ حق یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کمشنر بہاولپورڈویژن اور وائس چانسلر نے یادگاری طور پر پودا لگا کر سرسبز پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر اشفاق محمود قریشی پرو وائس چانسلر ،ڈاکٹر صائمہ انجم رجسٹرار سمیت دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔
