20 August 2025
اہم خبریں پاک فضائیہ کی جانب سے بونیر اور شانگلہ میں سیلاب متاثرین کے لیے 48 ٹن امدادی سامان کی فراہمی   |   چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی ٹیم نے اسلام آباد کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا   |   جمہوریت، انصاف اور قانون کی حکمرانی ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے. سید یوسف رضا گیلانی   |   وزیراعظم شہباز شریف کا کیش لیس کےاقدامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار   |   وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل کا عمل جاری   |   این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت جاری   |   وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اختیار ولی خان کا بونیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے یکجہتی کا اظہار   |   وفاقی وزیر امیر مقام کا سیلاب زدہ شانگلہ کا دورہ. زخمیوں کی عیادت اور متاثرین سے ملاقات   |   وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات   |   آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کریں گے- علی امین کا اعلان   |  

پیار ا ملک پاکستان لاکھوں شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ میاں بلیغ الرحمن

بہاول پور(صدائے پاکستان) جشن آزادی پاکستان اور معرکہ حق میں شاندار کامیابی کے سلسلے میں سابق گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب ڈاکٹر رانامحمد طارق خان اور سابق گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن نے کیک کاٹا اور شرکاء کو مبارک باد پیش کی۔

تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پروین مسعود بھٹی، حاجی ذوالفقار علی، فوزیہ ایوب قریشی، حسینہ ناز، مسلم لیگی کارکنان میاں شاہد اقبال راؤ رضوان رشید، ذیشان خالد، عمران معاذ، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ فہیم حسن قریشی،ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن وسیم قریشی بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنرپنجاب نے کہا کہ پیارا ملک پاکستان لاکھوں شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ہمیں اپنے ملک کی حفاظت اور ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری پاک فوج نے معرکہء حق میں دشمن ملک کے دانت کھٹے کیے ہیں وہ پاکستانی تاریخ کا روشن باب بن چکا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری برائے پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب ایم پی اے ڈاکٹر رانا محمد طارق خان نے کہا کہ پوری قوم نے جوش و خروش سے آزادی کے جشن میں حصہ لیا ہے کیونکہ یوم آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کی وجہ سے ہماری خوشی دوگنا ہے۔ہماری بہادر فوج نے بھارت کو منہ توڑ شکست دی ہے اورمعرکہ حق بنیان مرصوص کی کامیابی کے پوری دنیا میں چرچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ انہوں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب دن رات پنجاب کی عوام کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں،اسی طرح وزیر اعظم پاکستان ملکی معیشت کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شا اللہ اس ملک کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق بنا نے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔
٭٭٭