20 August 2025
اہم خبریں پاک فضائیہ کی جانب سے بونیر اور شانگلہ میں سیلاب متاثرین کے لیے 48 ٹن امدادی سامان کی فراہمی   |   چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی ٹیم نے اسلام آباد کے نشیبی علاقوں کا دورہ کیا   |   جمہوریت، انصاف اور قانون کی حکمرانی ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے. سید یوسف رضا گیلانی   |   وزیراعظم شہباز شریف کا کیش لیس کےاقدامات اور پیشرفت پر اطمینان کا اظہار   |   وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل کا عمل جاری   |   این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت جاری   |   وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر اختیار ولی خان کا بونیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے یکجہتی کا اظہار   |   وفاقی وزیر امیر مقام کا سیلاب زدہ شانگلہ کا دورہ. زخمیوں کی عیادت اور متاثرین سے ملاقات   |   وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات   |   آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کریں گے- علی امین کا اعلان   |  

گورنمنٹ کالج ٹیکنالوجی میں جشن آزادی کے سلسلہ کی تقریب۔ ایم پی اے سعدیہ بلال مہمان خصوصی تھیں

بہاول پور(صدائے پاکستان ) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین بہاول پور کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کے حوالہ سے پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ایم پی اے سعدیہ بلال مہمان خصوصی جبکہ صدرویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز بہاول پورسمیت نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن لائرزفورم بہاول پور محمدبلال محمود مہمانان اعزاز تھے۔تقریب کے آغاز میں پرنسپل سمیراصالح ودیگرنے پرچم کشائی میں شرکت کی اور قومی ترانہ پڑھا۔ اس موقع پریوم آزادی پاکستان کے حوالہ سے تقاریر، ملی نغمات اور ٹیبلوز پیش کئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم پی اے سعدیہ بلال نے کہا کہ خداد اد آزاد مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ایک عظیم نعمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کو 78 برس گزر چکے ہیں جو ہماری قربانیوں، جدوجہد اور کامیابیوں کی داستان ہے۔پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سمیراصالح نے کہا کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی لازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ بعد ازاں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی۔تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اورملک وقوم کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئی۔