15 June 2026

پاکستان کی 39 اہم وزارتوں اور سرکاری اداروں کو سنگین سائبر حملوں کے خدشے کے باعث ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد( سید جنید حیدر)نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (CERT) نے بتایا کہ خطرناک رینسم ویئر “بلو لاکر” پاکستانی اداروں کو نشانہ بنا رہا ہے، جو کمپیوٹر فائلز لاک کر دیتا ہے اور تاوان کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ وائرس اینٹی وائرس کو غیر فعال کر کے پورے نیٹ ورک میں پھیل سکتا ہے اور حساس ڈیٹا چوری کر سکتا ہے۔ نیشنل سیکیورٹی ڈویژن، الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی، پیمرا، ایف بی آر سمیت تمام اداروں کو مشکوک ای میلز نہ کھولنے، غیر مصدقہ فائلیں نہ ڈاؤن لوڈ کرنے اور سیکیورٹی مضبوط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اداروں کو محفوظ اور آف لائن بیک اپ رکھنے اور ملازمین کو فوری تربیت دینے کا کہا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بلیو لاکر زیادہ تر فشنگ ای میلز، ٹروجنائزڈ ڈاؤن لوڈز اور ہیک شدہ ویب سائٹس سے پھیلتا ہے، اس لیے ہر سطح پر چوکسی ضروری ہے۔