15 June 2026

سکیورٹی فورسز نے لاہور کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا

پولیس کے مطابق  پاکستان میں بھارتی ڈرون کی نقل وحرکت دیکھی گئی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں مار گرایا 

پولیس کا بتانا ہے کہ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا، ابتدائی طور پر ڈرون سرویلنس لگتا ہے اور اس میں کوئی بارود نہیں تھا۔ 

پولیس کے مطابق حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں