15 April 2026

ڈپٹی کمشنر بہاولپور کی ہدایات پراے سی آفس میں اہم اجلاس

بہاول پور:ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر آفس بہاول پور سٹی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انجمنِ تاجران، ہوٹل، ریسٹورنٹ اور بیکری مالکان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد حکومت کی نئی پالیسی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت کاروباری اوقات کار سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اور پائے جانے والے ابہامات کو دور کرنا تھا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی خلیل احمد نے واضح کیا کہ ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے سروس پر نہ کوئی پابندی تھی اور نہ ہے، تاہم رات 10 بجے کے بعد صرف مقررہ ایس او پیز کے تحت ایک مخصوص کاؤنٹر کے ذریعے ٹیک اوے/پارسل سروس جاری رکھی جا سکے گی جبکہ ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے (سِٹھک) کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی اور لائٹس بند رکھنا لازم ہوگا۔

اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔