13 April 2026
اہم خبریں پاکستان کوعالمی سطح پر اسلامی دنیا کی حقیقی آواز بننا ہوگا،مولانا فضل الرحمٰن   |   پاکستان کو امن کے لیے تعمیری کردار جاری رکھنا چاہیے،ترجمان پی ٹی آئی   |   وزیر خارجہ کے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے رابطے، جنگ بندی کے عزم کو برقرار رکھنا ضرور قرار   |   کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کیخلاف دھرنا وزیر داخلہ کی یقین دہانی پر ختم   |   ایران،امریکا بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل، فریقین کا مذاکرات جاری رکھنے کا عندیہ   |   آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بارخاتون جنرل کو فوج کی سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ   |   ایران اور امریکا کے درمیان کچھ دنوں کے اندر مذاکرات کا دوسرا دور ہوسکتا ہے،وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ   |   جنگ بندی کا مطالبہ کرنے پر امریکی صدر نے مسیحیوں کے پیشوا کو جرائم پسند قرار دے دیا   |   اسلام آباد مذاکرات ایک ایونٹ نہیں ایک مسلسل عمل کا نام ہے، ایرانی سفیر   |   عوامی مقامات پر ایس او پیز کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ڈی سی رحیم یار خان   |  

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان کے دوران سوشل میڈیا دلچسپ میمز سے بھر گیا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دورہ پاکستان کے دوران سوشل میڈیا،آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے بنی دلچسپ میمز سے بھر گیا،فنی تصاویر نے دورے کو دلچسپ بنا دیا

اسلام آباد میں ایک طرف امریکا ایران مذاکرات جاری تھے، دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین موج مستی میں مصروف تھے

ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے جے ڈی وینس کی پاکستان پہنچنے پر پریشانی کے عالم میں موبائل دیکھنے کی تصویر شیئر کی گئی

ایک صارف کی جانب سےجے ڈی وینس کو جی آیاں نوں کے میسج کےساتھ ہارپہنےتصویرشیئرکی،ایک سوشل میڈیا صارف نے جے ڈی وینس کو کرتے اوردھوتی میں کھسہ پہنے دکھایا،

جے ڈی وینس کو ٹریفک پولیس کے ساتھ چالان نہ کرنے کیلئے منتیں کرتے ویڈیو بھی شیئر کی گئی جسے ہزاروں افراد نے دیکھا۔

ایک صارف نے نائب امریکی صدرکو کراچی کی بارش کے پانی میں موٹرسائیکل کھینچنا پڑا،کچھ صارفین نے جے ڈیی وینس کی لذیز پاکستانی کھانے کھاتے ہوئے اے آئی تصاویر بھی شیئر کیں۔

ایک صارف کی جانب سے جے ڈی وینس کو لاہور کی سڑکوں پر شہریوں سے راستہ پوچھتے ہوئے دیکھایا گیا