8 February 2026

بیلاروس کی خاتون نے بلند ترین اسکائی سرف جمپ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

بیلاروس کی جانباز خاتون نے بلند ترین اسکائی سرف جمپ کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے،گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اولگا نومووا، جو گزشتہ 15 برس سے اسکائی سرفنگ سے وابستہ ہیں، نے نیپال کے علاقے سیانگبوچے میں ہیلی کاپٹر سے 20 ہزار 945 فٹ کی بلندی پر چھلانگ لگا کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا

اولگا نومووا نے ہیلی کاپٹر سے جمپ کے بعد 12 ہزار 356 فٹ تک اسکائی سرفنگ بورڈ پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا، جس کے بعد انہوں نے پیراشوٹ کھول کر بحفاظت زمین پر لینڈ کیا

گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے اولگا نومووا کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے اسکائی سرفنگ کو دریافت کیا، ایک منفرد اور تاریخی اسکائی ڈائیو ان کا خواب تھا، جو اب پورا ہو گیا ہے