8 February 2026

موہن جودڑو میں کھدائی کے دوران شہر کے گرد بنی حفاظتی فصیل دریافت

لاڑکانہ میں واقع قدیم ترین شہر موہن جو دڑو سے کھدائی کے دوران کچی اینٹوں سے بنی ایک دیوار دریافت کرلی گئی،ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والی یہ فصیل شہر کے دفاع تجارتی سرگرمیوں کے نظم اور آمد و رفت کے کنٹرول کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ یہ دیوار موہن جو دڑو کے شہری منصوبہ بندی، سماجی شعور اور ترقی یافتہ طرزِ زندگی کا واضح ثبوت ہے

اس قدیم شہر میں ہونے والی تازہ کھدائی کے دوران ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے کچی اینٹوں سے بنی ایک حفاظتی فصیل دریافت کی ہے،ماہرین کے مطابق دریافت ہونے والی یہ فصیل شہر کے دفاع تجارتی سرگرمیوں کے نظم اور آمد و رفت کے کنٹرول کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ یہ دیوار موہن جو دڑو کے شہری منصوبہ بندی، سماجی شعور اور ترقی یافتہ طرزِ زندگی کا واضح ثبوت ہے۔