سوشل میڈیا پر وائرل پینگوئن ویڈیو نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی،جو آج کے دور میں بہت سے لوگوں کے احساسات کی عکاسی کر رہی ہے
یہ ٹرینڈ ایک مختصرویڈیو کلپ سےشروع ہوا،جس میں ایک پینگوئن اپنے پورے جھنڈ کو چھوڑ کر انٹارکٹکا کے اندرونی،سنسان پہاڑوں کی سمت بڑھتا دکھائی دیتا ہے،یہ وائرل ویڈیو دراصل معروف جرمن فلم ساز ورنرہرزوگ کی 2007 میں انٹارکٹکا پربنائی گئی ڈاکیو منٹری سےلی گئی ہے






