25 June 2026

افغان حکومت نے رومانوی شاعری پر پابندی عائد کردی

افغان حکومت نے لڑکا اور لڑکی کی محبت کو بیان کرنیوالی رومانوی شاعری پر پابندی عائد کردی

افغانستان میں طالبان حکومت نے شاعری اور ادبی محافل کے سخت ضابطہ اخلاق کو نافذ کردیا جس کی خلاف ورزی پر سزا بھی ہوسکتی ہے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیرِ طالبان ہبتہ اللہ اخوندزادہ کے حکم پر شعبہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے نئے قانون “شاعری و مشاعروں کا ضابطہ اخلاق” کے نفاذ کا اعلان کردیا

اس قانون کے تحت شاعروں پر محبت، دوستی اور آزادیٔ اظہار رائے جیسے موضوعات پر لکھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، ہر شاعر کو طالبان قیادت کی تعریف اور مخصوص ہدایات پر عمل کرنے کا پابند بھی بنایا گیا ہے۔