10 June 2026

افغان حکومت نے ملک بھرمیں انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی

افغانستان میں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر ملک بھر میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد کردی گئی۔ موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس دونوں کو بند کیا گیا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے فلائیٹ آپریشنز اور سیٹلائٹ ٹی وی نشریات شدید متاثر ہوئیں۔ کابل ایئرپورٹ کی پانچ پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسپتالوں، سرکاری دفاتر اور میڈیا کے اداروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ افغان حکام کے مطابق انٹرنیٹ پر پابندی کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد کو روکنے کیلئے کیا گیا ہے