25 June 2026

ترکیے کے ساحلی علاقے ایوالک سے پتھر کے زمانے کے 138 قدیم اوزار دریافت

انقرہ: ترکی کےساحلی علاقے ایوالک میں نئی تحقیق میں 138 قدیم پتھر کے اوزار دریافت ہوئےہیں،یہ اوزار انسانی ترقی اور قدیم دور کی تکنیکی مہارتوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتے ہیں۔

یہ اوزار ایک خاص پتھر تراشنے کی تکنیک کے ذریعے بنائے گئے ہیں،جسے ماہرین “لیوالوآس طریقہ” کہتے ہیں۔ یہ طریقہ قدیم انسانوں کی ایک نسل، جنہیں نیاندرتھالز بھی کہا جاتا ہے ۔طریقے میں پتھر کو خاص انداز میں تراش کر شکار، دفاع اور دیگر کاموں کے لیے اوزار تیار کیے جاتے تھے۔

دریافت شدہ اوزاروں میں مختلف اقسام کی چھوٹی اور بڑی کلہاڑیاں،خنجر اور دیگر کاٹنے والے اوزار شامل ہیں،یہ اوزار تقریباً 200 مربع کلومیٹر کے رقبے پر 10 مختلف مقامات سے ملے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ علاقہ قدیم دور میں انسانی آبادیاں رہا کرتا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ ایوالک کا ساحلی علاقہ انسانوں کے یورپ تک پہنچنے کےقدیم راستے میں اہم کردار ادا کرتا تھا۔ جب سمندر کی سطح کم تھی تو زمین کے راستے آسان ہو جاتے تھے، جس سے انسان یہاں سے یورپ تک جا سکتے تھے۔ اس دریافت سے انسانی تاریخ اور قدیم انسانی نقل و حرکت کے بارے میں نئی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔