11 March 2026

18لاکھ سے زائد متاثرہ صارفین میں سے 14 لاکھ 71 ہزار سے زائد کی بجلی بحال

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 51 گرڈز اور 542فیڈرز متاثر ہوئے،اب تک 307 فیڈرز مکمل جبکہ 227 عارضی طور پر بحال کر دیے گئے

پاور ڈویژن کی تیرہ  ستمبر تک کی رپورٹ کےمطابق 18 لاکھ ایک ہزار سے زائد متاثرہ صارفین میں سے  14 لاکھ 71 ہزار سے زیادہ کو بجلی فراہم کر دی گئی ہے،فیصل آباد الیکٹرک کے 28گرڈز اور 81فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 36مکمل اور 44جزوی طور پر بحال کیے گئے۔

باقی فیڈرز پر بجلی کی بحالی 14ستمبرتک مکمل کر لی جائے گی۔لاہور الیکٹرک کے66 متاثرہ فیڈرز میں سے ب62 مکمل اور5جزوی طور پر بحال کر دیے گئے۔ملتان الیکٹرک کے 189 متاثرہ فیڈرز میں سے6 مکمل اور 166جزوی طور پر بحال ہو گئے ہیں،پانی اترنے کے بعد باقی فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔

گوجرانوالہ الیکٹرک کے 11گرڈز اور 103 فیڈرز میں سے96 مکمل اور سات جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں,پشاور الیکٹرک کے12گرڈز اور 91فیڈرزمتاثر ہوئے جن میں سے 87مکمل اورچار جزوی طور پر بحال کر دیے گئے۔

شمالی وزیرستان اورخیبر میں ٹرائبل الیکٹرک کے 18متاثرہ فیڈرز میں سے 17مکمل اور ایک جزوی طور پر بحال ہوا،ٹیسکو کے باقی متاثرہ فیڈرز کی بحالی 15 ستمبر تک مکمل کر لی جائے گی۔