11 March 2026

شکست کے بعد ریکٹ توڑنے پر روسی ٹینس اسٹار ڈینیل میدودیوپر جرمانہ

یو ایس اوپن کے ٹینس مقابلے میں شکست کے بعد غصہ نکالنا روسی ٹینس اسٹار کو مہنگا پڑگیا۔اسپورٹس خبر ایجنسی کے مطابق جذبات پر قابو نہ رکھنے پر روس کے ٹینس اسٹار ڈینیل میدودیوپر 42 ہزار 500 ڈالرزکا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

شکست کے بعدمیدودیو کو ریکٹ توڑنے پر اپنی ٹورنامنٹ کی پرائز منی کا تیسرا حصہ جرمانے کی صورت ادا کرنا پڑا۔ٹورنامنٹ ریفری نے ڈینیل کو 30 ہزار ڈالرز کا جرمانہ اسپورٹس مین کنڈکٹ نہ رکھنے پرکیا اور 12 ہزار 500 ڈالرز کا جرمانہ فیلڈ میں ریکٹ توڑنے پر کیا۔واضح رہے کہ ڈینیل میچ کے دوران ریفری کے ایک فیصلے پر شدید غصے میں آگئے تھے۔