15 April 2026

ریلوے انتظامیہ انجن میں موجود تمام حفاظتی آلات درست کرے.ٹرین ڈرائیورز

ملتان (یو پی اے) ملتان ڈی ایس آفس میں ٹرین ڈرائیورز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں خانیوال شیڈ، ملتان شیڈ اور سمہ سٹہ شیڈسے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں ٹرین ڈرائیورز اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیورز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریلوے انتظامیہ کے اس بیانیے کی سختی سے تردید کی گئی کہ حالیہ ٹرین حادثات میں صرف ٹرین ڈرائیورز ہی ذمہ دار ہیں جبکہ ٹرین ڈرائیورز انتظامیہ کو کئی بار اس بارے میں آگاہ کر چکے ہیں کہ ورکنگ انجن،کو چیز اور ویگنز کی بریک پاور ریلوے ورکنگ رولز کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔

اجلاس میں اس فیصلے پر بھی اتفاق کیا گیا کہ انتظامیہ انجن میں موجود تمام حفاظتی آلات کو درست کریں اور بغیر بریک پاور والی کوچز اور ویگنز کو مکمل طور پر صحیح حالت میں رکھا جائے تاکہ مسافروں اور ریلوے ملازمین کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔