4 May 2026

برطانیہ: مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران شدید طوفانی ہواؤں کی زدمیں آگیا

برطانیہ میں سمندری طوفان فلورس نے جہاں نظام زندگی کو متاثر کیا وہیں ائیر پورٹ پر  غیر معمولی صورت حال بھی دیکھنے میں آئی

طوفانی ہواؤں کے دوران لیڈز  بریڈفورڈ ائیرپورٹ پر ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران شدید طوفانی ہواؤں کی زد میں آگیا

ویڈیو  میں  دیکھا جاسکتا ہےکہ طیارہ لینڈنگ سے قبل فضا میں مسلسل ڈولتا رہا تاہم پائلٹ  ڈگمگاتے طیارے کو مہارت سے بحفاظت رن وے پر اتارنے میں کامیاب ہوگیا۔ 

طوفان فلورس کے باعث برطانیہ میں متعدد پروازیں، ٹرینیں منسوخ اور تقریبات ملتوی کردی گئیں، طوفان اور تیز ہواؤں سے نظام زندگی میں بڑے پیمانے پر خلل پڑنےکا خدشہ ہے۔

یارکشائر، شمالی انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں طوفانی ہواؤں اور شدید بارش کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔