4 May 2026

بھارت پر عائد 25 فیصد اضافی امریکی ٹیرف ختم کرنے کا فیصلہ

امریکی انتظامیہ نے روسی تیل کی خریداری کے باعث بھارت پر عائد 25 فیصد اضافی ٹیرف ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے گئے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت کیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق 7 فروری سے بھارت سے امریکا درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ یہ اضافی ٹیرف روس سے تیل کی خریداری کے باعث بھارت پر عائد کیا گیا تھا، جسے اب باضابطہ طور پر واپس لے لیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو امریکا اور بھارت کے تجارتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔