2 May 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے یورپی ممالک کی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا

یورپی یونین کی جانب سے پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے پر ایران کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر  محمد باقر قالیباف نے یورپی ممالک کی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا،انہوں نےکہا پاسداران انقلاب کو نشانہ بنا کر یورپ نے اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی ماری۔

محمد باقر قالیباف نے مزید کہا پاسداران انقلاب دہشت گردی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،یورپی یونین نے امریکا اور اسرائیل کے کہنے پر انتہائی اقدام اٹھایا۔

خیال رہے کہ یورپی ینوین نے 29 جنوری کو پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔