2 May 2026

سعودی عرب کی بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت

سعودی عرب نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بلوچستان میں حملوں میں جاں بحق ہونیوالوں کے اہل خانہ ، حکومت پاکستان اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔ جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا دہشت گردی اور انتہاپسندانہ کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ، سرزمین کے تحفظ کیلئے پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی کارروائی حمایت کرتے ہیں