11 November 2025

پاکستان میں سونے کی قیمت 5800 اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح عبور کرگئی

کراچی.پاکستان میں سونے کی قیمت 5800 اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح عبور کرگئی

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں سونےکی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی،ملک میں فی تولہ سونا 5 ہزار 8 سو روپے کےاضافے کےبعد 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے کا ہوگیا

اس کےعلاوہ 10گرام سونےکےبھائو 4972 روپے بڑھ کر 378000 روپے ہوگئے، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 90روپےبڑھ کر5337روپےکی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی

دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 58ڈالرمہنگاہوکر4198 ڈالرکاہوگیا