اسرائیلی کابینہ نے یرغمالیوں کی واپسی کی ڈیل کی منظوری دےدی
غزہ امن منصوبے کی منظوری سے متعلق کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اسرائیلی وزیراعظم اور وزرا کے علاوہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے بھی شرکت کی
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہےکہ ہم فیصلہ کن موڑ اور یرغمالیوں کی واپسی کے ہدف کے قریب ہیں،صدر ٹرمپ کی مدد کےبغیر ایسا ممکن نہیں تھا،معاہدہ اسرائیل اورامریکا سمیت سب کے مفاد میں ہے،سرائیل کے انتہا پسند وزیر ِاتمار بن گویر اور اسموٹریج نے معاہدہ کی مخالفت میں ووٹ دیا






