یوکرین کا ایف 16 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

کیف : (ویب ڈیسک ) یوکرین کا ایف 16 لڑاکا طیارہ روسی حملے کو ناکام بناتے ہوئے گرکر تباہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی فوج نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے ، یوکرینی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایف 16 طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا، طیارے کا روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران رابطہ منقطع ہوا تھا۔

یوکرینی فوج کے مطابق ایف 16 طیارے نے روس کے 4 کروز میزائل مار گرائے تھے، ایف 16 طیارہ دشمن کے اگلے ہدف کی جانب بڑھ رہا تھا تو اس دوران رابطہ منقطع ہوا۔

اس حوالے سے امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ ایف 16 طیارے کا تباہ ہونا روسی حملے کا نتیجہ نہیں، طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی ہوسکتی ہے۔

خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ یوکرین کو رواں ماہ ہی امریکا سے 6 ایف 16 لڑاکا طیارے ملے تھے، یوکرینی صدر زیلنسکی نے 4 اگست کو ایف 16 طیارے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

About umair

یہ بھی پڑھیں

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں امدادی آپریشنز معطل کر دیئے

اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ جنگ سے تباہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *