نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس- لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے سفارشات تجویز

اسلام آباد-نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے عائد کی گئی لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کے لئے کئی سفارشات تجویز کی ہیں۔

یہ سفارشات اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس کے دوران دی گئیں جس کی صدارت منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاحات کے وزیر اسد عمر نے کی۔

سفارشات میں موثر قواعد وضوابط پر عملدرآمد کے بعد بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی بحالی، تعمیراتی شعبے کا دوسرا مرحلہ، خریداری مراکز کھولنے اور اسلام آباد میں دیگر مختلف محکموں کو فعال کرنا شامل ہے۔

اجلاس کے شرکا نے دکانوں کے اوقات صبح نو بجے سے شام پانچ بجے اور پھر شام آٹھ بجے سے رات دس بجے تک بڑھانے کی تجویز دی۔

رمضان المبارک کے آخری پندرہ روز میں مذہبی اجتماعات کے لئے قواعد وضوابط میں تبدیلی نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

About umair

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن سے آٹے چینی سمیت تمام ایشوز پر گفتگو کیلئے تیار ہیں- بابر اعوان

اسلام آباد- مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کیساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *