Home / News / مقبوضہ کشمیر میں 9 نوجوانوں کی شہادت- پاکستان کی شدید مذمت

مقبوضہ کشمیر میں 9 نوجوانوں کی شہادت- پاکستان کی شدید مذمت

اسلام آباد-پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی طرف سے 9 کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس دوران ویکسین پر ساری دنیا سر جوڑ کر بیٹھی ہوئی ہے تو وہیں پر مقبوضہ وادی میں قابض اور ظالم بھارتی کشمیریوں کی نسل کشی کرنے لگ پڑی ہے۔ گزشتہ چار روز کے دوران 9 نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کی بھارتی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے شوپیاں میں محاصرے اور سرچ کے نام پر جعلی آپریشن کرکے 9 کشمیریوں کو قتل کیا

عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے کئی گھروں کو تباہ کردیا، مظاہرہ کرنے والی عورتوں ،بچوں اور جوانوں پرپلیٹ گنوں اور آنسو گیس کا اندھا دھند استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچے ،خواتین اور نوجوان بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ دنیا کورونا سے لڑرہی ہے جبکہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے۔

اس سے قبلپاکستان نے وزیراعظم کے بیان سے متعلق بھارتی پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کو مکمل طور پرتوڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جھوٹے اور من گھڑت بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے حقائق کو مکمل طور پر مسخ کرنے پر مبنی بھارت کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، یہ گھناؤنی کوشش قابل مذمت ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کا 5 جون 2020ء کا بیان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کے خلاف جاری جرائم سے عالمی برداری کی توجہ ہٹانے کی مہم کی کوشش کا حصہ ہے۔

عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے جس میں سرحد پار سے ہمارے لوگوں کے خلاف کی جانے والی دہشت گردی شامل ہے۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ میں ہمارے ہزاروں شہری جاں بحق ہوئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بھی اپنی جانیں قربان کیں۔ دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی قربانیوں اور کردار کو عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی بھارتی کوشش کو مسترد کرنے کے بعد 5 جون کو بھارتی وزارت خارجہ نے گزشتہ برس واشنگٹن میں یوایس انسٹیٹیوٹ آف پیس سے گفتگو میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے سینئر حکام اور دیگر بھارتی مبصرین پاکستان کے مختلف حصوں کو عدم استحکام کا شکار کرنے سے متعلق اپنے مذموم ڈیزائنز کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بھارتی اقلیتوں کے خلاف ہندوتوا کی دہشت گردی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور پڑوسی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے بھارت کی جانب سے بطور آلہ دہشت گردی کا استعمال مکمل طور پر بے نقاب ہوچکا ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت اپنے پاکستان مخالف بیان کو فروٖغ دینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کررہا ہے، ہمیں یقین ہے کہ عالمی برادری کو گمراہ نہیں کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق متعلقہ عالمی شراکت داروں کی جانب سے افغانستان میں جاری امن عمل کے سہولت کار متعلق پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے افغان امن عمل کے آغاز سے عالمی برادری کو خطے میں بدخواہوں کے کردار سے خبردار کردیا تھا جو مخالفین افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی آتے نہیں دیکھنا چاہتے، اور امن عمل کے کامیابی سے آگے بڑھنے میں رکاوٹ پیدا کرنا کا کوئی موقع نہیں چھوڑنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ کہتے ہیں کہ متعلقہ فریق ممالک ایسی کوششوں سے بچیں جبکہ ہم افغانستان میں جامع سیاسی تصفیہ کی حمایت جاری رکھے گا۔

About umair

یہ بھی پڑھیں

پٹرولیم مصنوعات- ذخیرہ اندوزی اور قلت- وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد-ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی جاری ہے اور قلت برقرار ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *