خیبرپختونخوا اسمبلی کا 2 ستمبر کو ہونے والا اجلاس ملتوی

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس تیسری بار طلب کر کے ملتوی کردیا گیا۔

کے پی کے اسمبلی کا اجلاس 2 ستمبر کو طلب کیا گیا تھا جسے اب ملتوی کردیا گیا ہے، سپیکر بابرسلیم سواتی نے اب 2 ستمبر کی بجائے 23 ستمبر کو دوپہر 2 بجے اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس ملتوی کرنے سے متعلق صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اس حوالے سے سابق صوبائی وزیر شکیل خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس طلب کرنا سپیکر اور حکومت کا مسئلہ ہے۔

ادھر وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نہ شکیل خان کا ڈر ہے اور نہ ہی کوئی اور مسئلہ ہے، سابق وزیر اسمبلی فلور پر بات کریں گے تو جواب دیں گے، اسمبلی اجلاس کچھ قانون سازی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہورہا ہے، اسمبلی ملازمین کیلئے قانونی سازی کی جارہی ہے۔

About umair

یہ بھی پڑھیں

ملک کی 65 یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلر سے محروم

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق پنجاب کی 29، خیبرپختونخوا کی 22، بلوچستان کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *