بہاولپور(یو پی اے)معرکہ حق جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں آئی یو بی سپورٹس پروموشن سوسائٹی اور آئی یو ایڈمن ایلیون کے مابین عباسیہ کیمپس کے گراؤنڈ میں دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ ڈاکٹر محمد عمیر ریاض ایڈوائزر سپورٹس پروموشن سوسائٹی اور مرجان حیدر آئی یو بی سوشل میڈیا مینیجر کی قیادت میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے پیشہ ورانہ انداز میں کھیل پیش کیا۔
یہ میچ آئی یو بی سپورٹس پروموشن سوسائٹی نے جیت لیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی رجسٹرار محمد شجیع الرحمن نے جیتنے والی اور رنر اپ ٹیم کومیچ کی ٹرافیاں دیں






