20 March 2026

وفاقی وزیر میاں ریاض پیرزادہ کا مولانا عبدالغفور حیدری سے اظہار نا راضگی

اسلام آباد(رانا عدنان)قومی اسمبلی کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس چیئرمین مولا عبدالغفور حیدری کا گزشتہ میٹنگ کے منٹس کی منظوری پر وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرازاہ کا اظہار ناراضگی،وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا چیئرمین کمیٹی سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منٹس کی منظوری کیسے دی جاسکتی ہے جب میٹنگ اس طرح ہوئی ہی نہیں، پچھلی میٹنگ میں آپ نے ہمیں اظہار ناراضگی کا نوٹس جاری کروایا،مجھے تو آپ نے ایسے نوٹس بھجوایا کہ جیسے میں آپ کا شاگرد ہوں، میں طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے نہیں آسکا تھا اور سیکرٹری صاحب شہر سے باہر تھے،انہوں نے کہا کہ میں بحث میں نہیں پڑنا چاہتا،

اس سے پہلے جو کچھ ہوا وہ میں نہیں کرنا چاہتا ورنہ بڑی تکلیف ہوگی، میں ممبرز کی توہین نہیں کرنا چاہتا لیکن احساس ہوتا ہے،اگر آپ کو اعتراض ہے تو میں معذرت کرتا ہوں لیکن آئندہ پروفیشنل گفتگو ہوگی کوئی ریکوسٹ وغیرہ نہیں ہوگی، ممبر کمیٹی حاجی رسول چانڈیو نے کہا کہ آپ ایک کے علاؤہ کسی میٹنگ میں نہیں آئے تو ناراض ہونا نہیں بنتا، جس مقصد کیلئے کمیٹی بنی ہے تو اس کو ختم کردیں، ہمیں بیٹھنے کا کوئی شوق نہیں، ختم کردیں سب، کمیٹی ممبرانوار الحق چودھری نے کہا کہ بحث کے بجائے ہمیں اب آئندہ کے لائحہ عمل کو دیکھنا چاہیے۔ کمیٹی ممبرابرار احمد نے کہا کہ چلیں وزیر تو ٹھیک لیکن وزارت کے سیکرٹری تو ہونا چاہیے،