اسلام آباد، وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت عبرت ناک شکست کے بعدپراکسیز کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے۔ براہ راست جنگ لڑنے کی اب دشمن میں ہمت نہیں
میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوستان اورطالبان کے گٹھ جوڑ کے تانے بانے مل رہے ہیں ۔ اس ظلم کا جواب ریاست پوری قوت سے دے گی۔ نمازیوں کو شہید کرنے والے دین اور وطن دونوں کے دشمن ہیں
انہوں نے کہا کہ افغانستان نے جنگ کا درجہ حرارت بڑھانے کی کوشش کی، افغانستان سے مذاکرات کی کامیابی کی مبہم امید بھی ختم ہوگئی۔ حملے میں ملوث دہشت گرد کاافغانستان آنا جانا ثابت ہوچکا






