20 March 2026

راولپنڈی دھماکا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی بسنت کی تقریبات منسوخ کردیں

جڑواں شہروں کے مضافاتی علاقے کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران خودکش دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی بسنت کی تقریبات منسوخ کردیں

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لبڑٹی چوک لاہور میں بسنت فیسٹیول بھی منسوخ کیاجاتاہے، قوم مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کرکھڑی ہے، خوارج کےخلاف قوم متحد ہے

وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں ۔ ہمارے دشمن کو یہی تکلیف تھی کہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کےسامنے نہ آئے

واضح رہے کہ آج راولپنڈی میں مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 160 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق دھماکےمیں مجموعی طور پر 31 افراد شہید ہوگئے جبکہ دھماکے کے بعد اسپتال لائے گئے زخمیوں کی تعداد 169ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کو گیٹ پر روکا گیا تواس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا،پولیس اورسیکیورٹی ادارے کارروائیوں میں مصروف ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ خارجی خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔