17 January 2026
اہم خبریں بہاولپوربارکے انتخابات ، شیخ خورشید اورمنیب الرحمان کی کامیابی یقینی ہو گئی   |   پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت   |   سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز لاہور کے زیر اہتمام لیکچر کا انعقاد   |   سربراہ پاک فضائیہ کی سعودی عرب کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات   |   پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں. ایئر چیف   |   ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا شہر کے مختلف تعلیمی اور فنی تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ   |   وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورنے ڈرنگ اسٹیڈیم کا دورہ کیا   |   پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق   |   ملتان ایئرپورٹ پر بھول جانے والا بیگ بحفاظت واپس ملنے پر غیر ملکی خاتون کا اظہار تشکر   |   کراچی: بینک آف پنجاب کی مبینہ سائبر حملے کی خبروں کی تردید، وضاحتی بیان جاری   |  

نائیجیریا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 30 افراد ہلاک

نائیجیریا کی ریاست نائجرمیں مسلح افراد نے مارکیٹ پر دھاوا بول دیا۔ فائرنگ سے 30 افراد ہلاک ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارکیٹ میں توڑ پھوڑ کی گئی اور مسلح افراد قیمی سامان لوٹ کر لے گئے۔ حملہ آوروں درجنوں افراد کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی

دوسری جانب نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 25 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے۔ نائیجیریا کی ایمرجنسی سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ نائیجیریا کی شمالی ریاست یوبے کے شہر گربی کے قریب پیش آیا ،ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق کشتی میں مقامی بازار سے گھروں کو واپس جانے والے افراد، ماہی گیر اور کسانوں سمیت 52 افراد سوار تھے جن میں سے 13 کو بچا لیا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

دریائے یوبے میں حادثے کے مقام پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی ایجنسیاں، ایمرجنسی ریسپانسرز اور مقامی رضاکار لاپتہ افراد کو تلاش کرنے اور نعشوں کی بازیابی میں مدد کر رہے ہیں