18 March 2026

بنگلہ دیش حکومت کا آئی پی ایل کی نشریات اورتشہیرپرغیرمعینہ مدت تک پابندی کا اعلان

بنگلہ دیشی کرکٹرمستفیض الرحمان کو بھارتی ٹی ٹوئنٹی لیگ سے نکالنے پر بنگلہ دیش کا سخت ردعمل آگیا.بنگلہ دیش حکومت نےآئی پی ایل کی نشریات اورتشہیر پر غیر معینہ مدت تک پابندی کا اعلان کردیا، حکومتی اعلامیے کے مطابق بنگلہ دیش میں آئی پی ایل سے متعلق تمام نشریات فوری طور پر معطل کر دی گئیں ہیں

اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ آئی پی ایل پر پابندی کا فیصلہ عوامی مفادمیں کیا گیا،بنگلہ دیش میں آئی پی ایل کےمیچز،پروموشنز اور ایونٹ کوریج پر پابندی ہوگی،5 جنوری سےآئی پی ایل کی نشریات پر پابندی نافذ کی گئی ہے،پابندی اگلے احکامات تک برقرار رہے گی