20 March 2026

آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی پرغور

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی پرغور تبدیلی پر غور کیا جارہا ہے

یاد رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ ترجمان بی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش ٹیم کی حفاظت اور سیکیورٹی کے خدشات کے باعث ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا، ٹیم نہ بھیجنے کے معاملے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا، ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ حکومت کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

بیان کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کے تحفظ کیلئے یہ قدم اٹھانا ناگزیر ہے، بنگلہ دیشی ٹیم ان حالات میں ٹورنامنٹ کے لیے بھارت کا سفر نہیں کرے گی، آئی سی سی کو میچزدوسرے ملک منتقل کرنے کی درخواست کی ہے