17 January 2026
اہم خبریں بہاولپوربارکے انتخابات ، شیخ خورشید اورمنیب الرحمان کی کامیابی یقینی ہو گئی   |   پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت   |   سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز لاہور کے زیر اہتمام لیکچر کا انعقاد   |   سربراہ پاک فضائیہ کی سعودی عرب کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات   |   پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں. ایئر چیف   |   ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا شہر کے مختلف تعلیمی اور فنی تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ   |   وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورنے ڈرنگ اسٹیڈیم کا دورہ کیا   |   پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق   |   ملتان ایئرپورٹ پر بھول جانے والا بیگ بحفاظت واپس ملنے پر غیر ملکی خاتون کا اظہار تشکر   |   کراچی: بینک آف پنجاب کی مبینہ سائبر حملے کی خبروں کی تردید، وضاحتی بیان جاری   |  

بنگلادیش کا بھارت میں کھیلنے سے انکار،انڈین بورڈ کی ہٹ دھرمی برقرار

بھارتی بورڈ نے شرمندگی مٹانے کیلئے میچز منتقل کرنے سے انکار کردیا ۔ مؤقف اختیار کیا کہ وینیوز کی تبدیلی انتظامی افراتفری کا سبب بنے گی ۔ ٹیموں کے ہوٹل بک ہیں۔ ہوائی جہاز کی ٹکٹیں لی جا چکی ہیں ۔ محض کسی کی خواہش یا پسند کی بنیاد پر وینیوز تبدیل نہیں کرسکتے

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ ترجمان بی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش ٹیم کی حفاظت اور سیکیورٹی کے خدشات کے باعث ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا، ٹیم نہ بھیجنے کے معاملے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا، ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ حکومت کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

بیان کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کے تحفظ کیلئے یہ قدم اٹھانا ناگزیر ہے، بنگلہ دیشی ٹیم ان حالات میں ٹورنامنٹ کے لیے بھارت کا سفر نہیں کرے گی، آئی سی سی کو میچزدوسرے ملک منتقل کرنے کی درخواست کی ہے