17 January 2026
اہم خبریں بہاولپوربارکے انتخابات ، شیخ خورشید اورمنیب الرحمان کی کامیابی یقینی ہو گئی   |   پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کا اضافہ، حیدرآباد اور سیالکوٹ کی شمولیت   |   سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز لاہور کے زیر اہتمام لیکچر کا انعقاد   |   سربراہ پاک فضائیہ کی سعودی عرب کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات   |   پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات قائم ہیں. ایئر چیف   |   ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا کا شہر کے مختلف تعلیمی اور فنی تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ   |   وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر بہاولپورنے ڈرنگ اسٹیڈیم کا دورہ کیا   |   پاکستان اور چین کا دہشت گردی کیخلاف تعاون مزید مضبوط اور سی پیک بلارکاوٹ آگے بڑھانے پر اتفاق   |   ملتان ایئرپورٹ پر بھول جانے والا بیگ بحفاظت واپس ملنے پر غیر ملکی خاتون کا اظہار تشکر   |   کراچی: بینک آف پنجاب کی مبینہ سائبر حملے کی خبروں کی تردید، وضاحتی بیان جاری   |  

کلک کرنے سے پہلے سوچیں ضرور، صارفین کیلئے نئے سال کی پہلی ایڈوائزری جاری

اسلام آباد،نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے صارفین کیلئے نئے سال کی پہلی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ دیگر ہدایات کے ساتھ کہا سنہری اصول یاد رکھیں،کلک کرنے سے پہلے سوچیں ضرور، یہی احتیاط آپ کو بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے

این سی سی آئی اے کی جاری ایڈوائزری کے مطابق پڑھے لکھے لوگ بھی سائبر کرائم کا بہت آسانی سے شکار ہوجاتے ہیں، ہیکرز اب صرف تکنیکی راستوں کا استعمال نہیں کرتے بلکہ جذبات، لالچ یا خوف کا فائدہ اٹھاکر ذاتی معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔

سب سے پہلا اصول یہ بنائیں کہ اپنے پاسورڈز مضبوط رکھیں، پاسورڈز کیلئے اپنا نام یا سادہ اعداد ہرگز استعمال نہ کریں۔ اپنے تمام اکاؤنٹس پر ٹوفیکٹر تصدیق یعنی ٹو ایف اے ضرورآن کریں۔ یہ آپ کے ڈیجیٹل گھر پر اضافی اور مضبوط تالالگانے کے مترادف ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کسی بھی انجان لنک پرکلک نہ کریں،نہ ہی فون پرکسی کو اپنا اوٹی پی بتائیں، اگر کوئی میسج آپ کوغیر معمولی انعام کا لالچ دے تویقیناً فراڈ ہے